نئی دہلی،09؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں منگل کو مشتبہ دہشت گردوں نے آر ایس ایس لیڈر کے آفیسر (پی ایس او) کا ہتھیار چھین لیا اور اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس حملے میں ایس ایس لیڈر زخمی ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے ایک اسپتال میں پہنچے آر ایس ایس لیڈر چندرکانت کو ملے ایک پی ایس اوسے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ان لوگوں نے آر ایس ایس لیڈر پر گولیاں چلائیں۔اس واقعہ میں پی ایس او کی موت ہو گئی جبکہ چندرکانت کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر لیڈر جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔